15 اگست 2011 - 19:30

صوماليہ کے صدر اور وزير اعظم نے قحط زدہ عوام کي امداد ميں پيشقدم ہونے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا ہے -

ابنا: قحط زدہ ملک صوماليہ کي حکومت نے اسلامي جمہوريہ ايران کي حکومت اور عوام کي جانب سے ملنے والي انسان دوستانہ امداد کي قدرداني کي ہےـ صوماليہ کے وزير اعظم عبد الوالي محمد ولي اور پارليمنٹ کے اسپيکر شريف حسين شيخ عدن نے ايراني وفد سے ملاقات ميں صوماليہ کے سلسلے ميں ايران کي خاص توجہ کا شکريہ ادا کيا اور اسے ايران کے مسلمان عوام کے جذبہ انسان دوستي کي علامت قرار دياـ صوماليہ ميں خشکسالي اور خانہ جنگي سے عوامي زندگي انتہائي دشواريوں کا شکار ہو گئي ہے اور لوگوں کو اشيائے خورد و نوش دستياب نہيں ہيں ـ اقوام متحدہ کي رپورٹ کے مطابق خشکسالي کي وجہ سے تقريبا پچاس لاکھ افراد موت کے خطرے سے دوچار ہيں اور روزانہ اوسطا سات سو چاليس افراد لقمہ اجل بن رہے ہيں ـ يونيسيف کي رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو مہينے ميں تيس ہزار بچے خشک سالي کي بھينٹ چڑھ گئےـ

اسلامي جمہوريہ ايران صوماليہ کي امداد ميں اب تک سب سے آگے رہا ہےـ قائد انقلاب اسلامي کے دفتر نے بھي عوام سے اپيل کي ہے کہ صوماليہ کے قحط زدہ عوام کي مدد کريں ـ ايران نے او آئي سي کے سکريٹري جنرل اکمل الدين احسان اوغلو سے بھي مطالبہ کيا ہے کہ صوماليہ کے عوام کي مدد کے لئے مسلم ممالک سے مشاورت اور ان کے درميان ميں ہماہنگي کي غرض سے تنطيم کا اجلاس طلب کيا جائے ـاب تک ايران سے دو کھيپ ميں دو سو ٹن غذائي اشياء، دوائيں اور ديگر ضروري سامان صوماليہ بھيجا جا چکا ہےـ صوماليہ ميں ايران کے ہلال احمر کي ٹيم کے سربراہ محمود مظفر نے بتايا ہے کہ ايران کي امدادي ٹيم قحط زدہ عوام کے درميان امداد تقسيم کر رہي ہےـ ايران نے جہاں امدادي اشياء ارسال کي ہيں وہيں يہ متاثرہ علاقوں ميں علاج معالجے کے لئے طبي مراکز قائم کرنے کا اعلان بھي کيا ہے -

موجودہ حالات ميں سب سے افسوس ناک امر يہ ہے کہ عالمي تنظيميں صوماليہ ميں رونما ہونے والے انساني الميئےپر خاموش تماشائي بني ہوئي ہيں -

..............

/169