ابنا: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے آج ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے ساتھ پریس بریفنگ میں روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نیکولائی پاتروشف کے دورۂ تہران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات کی اہمیت اس بات تقاضا کرتی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورہ مسلسل جاری رہے۔ انہوں نے ایران کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ پی کے کے کے ایک بڑے لیڈر کی گرفتاری کے بارے میں بھی کہا کہ اس شخص کی گرفتاری کے بارے میں جو خبر شائع ہوئی تھی وہ صحیح نہیں ہے اور افسوس نیوز ایجنسیوں نے بھی اس خبر کی اشاعت میں دقت سے کام نہیں لیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صومالیہ کے قحط زدہ عوام کی امداد کے بارے میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے فرمودات اور ملت ایران کی انسان دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگ صومالیہ کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں اور ماہ رمضان میں ان لوگوں کی فکر کریں جو صومالیہ میں قحط اور بھوک سے مر رہے ہیں۔ رامین مہمان پرست نے شام کے حالات کے بارے میں کہا کہ مغربی افواج خاص طور پر امریکیوں کی علاقے کے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے صرف اس علاقے کے لوگوں میں ان کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو گا۔ ............
/169