15 اگست 2011 - 19:30

فرزندان توحید نے ماہ صیام نصف کئے. تفصیلات کے مطابق ملک کے باقی شہروں‌کی طرح آج کوئٹہ میں بھی ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے.

ابنا: مساجد وامام بارگاہوں‌کو چراغاں کئے ہوئے ہیں‌ مختلف مقامات پر جشن کی محفلوں‌ کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں امام بارگاہ نچاری ، سید آباد، امام رضا وغیرہ شامل ہے.آپ علیہ السلام کی ولادت 15 رمضان المبارک 3 ہجری کو سیدہ دوعالم کے ہاں‌ہوئی اور یوں رشتہ رحمت و طہارت کا پہلا فرزند ہونے کا شرف امام عالی مقام کو حاصل ہوا اور حبیب خدا حضرت محمد مصطفیٰ کو پہلے نواسے اور گلدستے کو نوید موصول ہوا.دوسری طرف فرزندان توحید نے ماہ صیام نصف کئے اور رمضان المبارک اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ عروج پر پہنچ گئے .دوسرے شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی شیدید گرمی کے باوجود لوگ یہ فریضہ الہی انجام دے رہے ہیں‌ یہی وجہ ہے کہ افطار میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بہت زیادہ ہورہا ہے.اور مساجد و امام بارگاہوں‌ میں نماز مغربین کے بعد افطار میں خصوصی طور پر ٹھنڈے مشروبات اور سبیلوں‌ کا اہتمام ہورہے ہیں اور مشہور ہزارگی کہاوت کے مطابق 15 دن تک لوگوں پر روزے کا غلبہ ہوتا ہے اور اسکے بعد لوگ غالب ہوتے ہیں۔

............

/169