14 اگست 2011 - 19:30

سڈنی……امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے مشرقی ایشیا وبحرالکاہل کرٹ کیمبل نے کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی میں مشرق وسطیٰ کی بجائے ایشیا کواہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

ابنا: یہ بات انہوں نے آسٹریلوی اخبار کو ایک انٹرویو میں کہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کردیا کہ موجودہ اقتصادی بحران امریکا کے زوال کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کے ساتھ امریکی حکومت کے تعلقات کو بھی اسی پس منظر میں دیکھا جانا چاہئے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نظرانداز کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خارجہ پالیسی کی توجہ مشرق وسطیٰ کے فوری اور پریشان کن مسائل سے ایشیائی امور کی طرف منتقل کرنا امریکا کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ ایشیائی امور اپنے نتائج کے اعتبار سے امریکا کیلئے زیادہ اہمیت اختیارکرتے جارہے ہیں۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ وہ ایک طرف چین کے ساتھ اپنے حقیقی تعلقات کو مستحکم بنائے تو دوسری طرف آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات بھی مضبوط کرے۔
............

/169