14 اگست 2011 - 19:30

ہندوستان کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی اور کرپشن ہندوستان کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

ابنا: ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی اور کرپشن ہندوستان کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔  ہندوستانی ذرائع کے مطابق یوم آزادی کے موقع پردہلی کے لال قلعہ میں خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ دنیا یہ مانتی ہے کہہندوستان میں ایک بہت بڑی اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرنے کی اہلیت ہے لیکن ہماری ترقی کے راستے میں بدعنوانی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا گزشتہ چند ماہ میں بدعنوانی کے کئی مقدمے سامنے آئے ہیں جن میں کچھ معاملات میں مرکزی حکومت کے لوگوں پر الزام ہے جبکہ کچھ دیگر معاملات میں مختلف ریاستی حکومت کے لوگوں پر بھی الزام لگے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم بدعنوانی کے خلاف لڑائی جاری رکھیں لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ جب ان مسائل پر غور کریں تو ایسا ماحول پیدا نہ ہو کہ ملک کی ترقی پر ہی سوال اٹھنے لگیں۔اس نے کہا کہ حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے آزاد ادارہ قائم کرنا چاہتی ہے لیکن اس کا فیصلہ پارلیمنٹ ہی کر سکتی ہےہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی اور کئی دیگر شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔...........

/169