ابنا: امین حسین رحیمی نے برطانیہ میں احتجاجی مظاہرین کے حقوق کی پامالی پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی انسانی حقوق کمیشن جیسے دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برطانوی شہریوں کے پامال شدہ حقوق کی حمایت میں اقدام کریں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مغربی ممالک اسلامی ممالک میں چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اسی طرح برطانیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو صحیح طریقے سے دنیا والون کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔برطانیہ میں حالیہ دنوں کے دوران شدید ہنگامے ہوئے ہیں اور اب تک ان میں پانچ افراد ہلاک اور سترہ سو سے زائد گرفتار ہو چکے ہیں۔..............
/169