9 اگست 2011 - 19:30

لندن میں چار روز سے جاری فسادات کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ہےجبکہ 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں چار روز سے جاری فسادات کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ہےجبکہ 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے کراوٴیے ڈن میں کئی عمارتوں کو آگ بھی لگادی گئی تھی۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے لاٹھی چارج کے استعمال پر غور کیا جارہا ہے۔ لندن پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ رات تک شہر کی سڑکوں پرموجود 6ہزار پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر سولہ ہزار کر دی جائے گی۔ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں اب تک گرفتار450 سے زائد افراد میں انہتر پر فرد جرم عائد کردی گئی ہےبرطانوی حکومت سخت بحران کا شکار ہوگئی ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے مظاہرین کو کچلنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے برطانوی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ عوام کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریزکرے۔.............

/169