8 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹم کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ایران کی غیر پٹرولیم اشیا کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت بیالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ابنا: ایرانی کسٹم کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کسٹم کے سربراہ عباس معمار نژاد نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود گزشتہ چار ماہ کے دوران غیرپٹرولیم مصنوعات کی برآمدات تیرہ ارب تینتیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران کی گئی برآمدات سے بیالیس فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں سے ایک ارب ساڑھے اسی کروڑ ڈالر کی اشیا صرف چین کو برآمد کی گئیں جو ایران کی کل غیرپٹرولیم برآمدات کا 66۔17 فیصد ہے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات عراق ہندوستان اور سنگاپور کا نمبر آتا ہے۔...............

/169