ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے برطانوی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹانٹہم میں برطانوی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے پرہیز کرے۔برطانیہ میں ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد برطانیہ میں تتشدد پھوٹ پڑا ہےجس میں پولیس نے اب تک 200 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف پولیس کے تشدد کو روکنے کی کوشش کرے انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں سیاہ فام شہری کے قتل سے متعلق تحقیقات انسانی حقوق کے مستقل بین الاقوامی اداروں کو کرنی چاہیے۔..............
/169