8 اگست 2011 - 19:30

افغانستان ميں نيٹو کا ايک اور ہيلي کوپٹر تباہ ہوگيا ہے جس ميں کہا جارہا ہے کہ تینتیس امريکي فوجي ہلاک ہوگئے ہيں-

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق طالبان کے ترجمان نے صوبہ پکتيا ميں نيٹو کا ايک اور ہيلي کوپٹر مار گرائے جانے کا دعوي کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے ميں تينتيس امريکي فوجي ہلاک ہوگئے ہيں-

ادھر نيٹو کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ اسکے ايک ہيلي کوپٹر نے صوبہ پکتيا ميں ہنگامي لينڈنگ ضرور کي ہے تاہم اس ميں کوئي جاني نقصان ہيں ہوا ہے-

بيان کے مطابق حادثے کي تحقيقات کي جارہي ہيں- واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھي نيٹو کا ايک ہيلي کوپٹر افغانستان ميں گرکر تباہ ہوگيا تھا جس ميں اکتيس امريکي فوجي مارے گئے تھے- طالبان کا دعوي ہے اس نے مذکورہ ہيلي کوپٹر کو مار گرايا تھا-..............

/169