ابنا: صوبہ ہلمند کےنادعلی علاقےمیں جمعہ کےدن ہونےوالےاس حملےميں آٹھ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئےمرنےوالوں میں بچے اورعورتیں بھی تھیں۔امریکہ اور نیٹوکےجرائم کاسلسلہ جاری رہنےکی بناپرافغانستان کےعوام امریکہ اورنیٹوفوجیوں سےشدیدنفرت رکھتےہيں یہاں تک کہ بارہا افغانستان کےعوام نےمظاہرہ کرکےاپنےملک سےغاصبانہ قبضےکےخاتمےکامطالبہ کیاہے۔یہ پہلی بار نہيں ہےکہ افغان صدرحامد کرزئي نےغیرملکی فوجیوں کےہاتھوں ہونےوالےقتل عام کی تحقیقات کاحکم دیاہے اور تحقیقاتی کمیشنوں نےبھی ہمیشہ ہی امریکہ اور نیٹوفوجیوں کےجرائم کی تصدیق کی ہے۔ اس کےباوجود امریکی اورنیٹوفوجی نحقیقات کےنتائج کوخاطرميں نہيں لاتے بلکہ انھوں نے شہریوں کاقتل عام جاری رکھ کریہ ثابت کردیاہےکہ وہ نہ صرف افغان عوام کی جان بلکہ اس ملک کی خودمختاری اورقومی اقتداراعلی کوبھی کوئی اہمیت نہيں دیتے۔افغانستان میں امریکہ اورنیٹوکےفضائی حملوں اورٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ایسااہم اورقابل توجہ مسئلہ ہے جس کےذریعےامریکہ افغان حکومت کوامن قائم کرنےمیں ناتواں ظاہرکرکےاس ملک پراپناقبضےباقی رکھنےکاجوازپیش کرناچاہتا ہے۔ افغانستان میں ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے جوسلسلہ وارقتل عام کےنام سے مشہور ہے، اتوار کےدن بھی صوبہ ہلمند اور بادغیس کےدوقبائلی بزرگوں کونامعلوم افراد کےہاتھوں قتل کردیاگیا۔ صوبہ قندھارکے پولیس سربراہ جنرل عبدالرزاق کےبقول اس صوبےکےشہرمیوند میں حاجی عبدالغنی اوربادغیس پولیس سربراہ کےبقول حاجی عبدالظاہر ،قلعہ نومیں نامعلوم افراد کےہاتھوں قتل کئےگئے۔گذشتہ چند مہینوں کےدوران معروف جہادی شخصیت جنرل داؤد داؤد اورافغان صدرکےبھائی احمدولی نیزدیگرافغان شخصیتيں اورعہدیدارقتل کئےگئےہيں۔ یہاں پرقابل غورنکتہ یہ ہےکہ کورٹ میں ایک امریکی فوجی کےبقول افغانستان میں تعینات امریکی اورنیٹو فورس ٹائم پاس کرنے، موج مستی کرنےاورذاتی عناد کی بناپرعام شہریوں کوقتل کرتےہیں۔ تئیس سالہ امریکی فوجی افسرایڈم وینفلڈ ان سیکڑوں امریکی فوجیوں میں سےایک ہےجوافغان عوام کےقتل میں ملوث ہے۔ ایڈم وینفیلڈ پردوہزاردس میں صوبہ قندھارميں تین افغان شہریوں کوقتل کرنےکاالزام تھا جوعدالت میں سچ ثابت ہوا چاردوسرےامریکی فوجی بھی وینفیلڈ کےساتھ افغان عوام کےقتل عام میں ملوث رہےہيں۔ لیکن اس کےباوجود انھیں کوئی سخت سزا نہيں سنائی گئی بلکہ کورٹ اسےصرف سترہ سال کی قید کی سزادےگی جس کےبارےمیں یہ بھی معلوم نہيں کہ اس پرعمل درآمد بھی ہوگایانہيں ؟خبری ذرائع کےمطابق امریکی فوجی بعض اوقات اس سےبھی آگےبڑہ جاتےہیں اورافغان شہریوں کی لاشوں کےساتھ بھی رحم نہيں کرتے۔
..............
/169