ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں صنعتی اور ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ ایران کی سرزمیں ہمیشہ الہی افکار و نظریات کی سرزمین رہی ہے اور ایران نے ہمیشہ انسانیت کو سعادت سے ہمکنار کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی قومیں ایران کی طرف دیکھ رہی ہیں اور قومیں ایران کی ترقی سے خوش ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ایران کے حالات دنیا کے لئے فیصلہ کن ثابت ہونگے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی ترقی اور طاقت سب کے لئے فائدہ مند ہے۔
............
/169