ابنا: بتايا جاتا ہے کہ سيلز دستے کے ہي کمانڈوز نے گذشتہ دو مئي کو پاکستان کے شہر ايبٹ آباد ميں آپريشن کرکے القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کيا تھا - امريکہ ميں خبري ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان ميں ہلاک ہونےوالے امريکي فوجيوں کا تعلق فوج کے مختلف شعبوں سے تھا- امريکي ذرائع ابلاغ نے اس سے پہلے اعلان کيا تھا کہ افغانستان ميں مارے جانےوالے امريکي فوجيوں کا تعلق امريکي بحريہ کے خصوصي دستے سيلز سے تھا -
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنيچر کو افغانستان ميں امريکي فوجيوں کي ہلاکت کا واقعہ امريکہ کے لئے سن دوہزار ايک سے اب تک کا سب سے بڑا حادثہ ہے - طالبان کا کہناہے کہ امريکہ کا يہ فوجي ہيلي کاپٹر انہوں نے مارگرايا ہے - اس حملے ميں تيس سے زائد امريکي فوجي ہلاک ہوئے ہيں.
............
/169