ابنا: اسي کے ساتھ انقلابيوں کا کہنا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے کارندے بحريني عوام کے مظاہروں کو امريکي ہتھياروں سے کچل رہے ہيں -
منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں ميں سخت سيکورٹي اور ملکي نيزغيرملکي فوجيوں کي بھاري نفري کي تعيناتي کے باوجود حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -
رپورٹ کے مطابق سترہ، معامير، کرزکان اور سند سميت بحرين کے مختلف شہروں اور قصبوں ميں روزے دار انقلابي عوام نے اتوار کو بھي جلوس نکالے اور حکومت کے خلاف مظاہرے کئے - اس رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے - مظاہرين نے حکومت سے مطالبہ کيا کہ تمام سياسي قيديوں بالخصوص خاتون قيديوں کو فوري طور پر رہا کيا جائے اور سعودي عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن سميت تمام غير ملکي فوجيوں کو فوري طور پر ملک سے واپس کيا جائے - مظاہرين نے اسي طرح اپنے ملک ميں امريکي مداخلت کي بھي مذمت کي - بحرين کے روزے دار انقلابي عوام نے اتوار کے مظاہرے ايسي حالت ميں انجام ديئے ہيں کہ آل خليفہ حکومت کي جيل ميں دو خاتون قيديوں نے بھوک ہڑتال کررکھي ہے - ان ميں سے ايک رولا صفار بحرين کي نرسنگ سوسائٹي کي سربراہ ہيں اور دوسري ٹيچرس ايسي سو ايشن کي نائب صدر جليلہ سلمان ہيں - دونوں کو حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں گرفتار کرکے جيل ميں بند کيا گيا ہے -
بتايا جاتا ہے کہ بحرين کي جيلوں ميں بڑي تعداد ميں خواتين قيد ہيں جنہيں انواع و اقسام کے تشدد کا نشانہ بنايا گيا ہے -
دوسري جانب بحرين کے انقلابيوں نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ بحرين کي آل خليفہ حکومت عوام کے پرامن مظاہروں کو امريکي اسلحے سے کچل رہي ہے - اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحرين کے گاؤں بني جمرہ ميں حکومتي تشدد کے خلاف ہونےوالے عوام کے پرامن مظاہرے پر بحريني سيکورٹي فورس نے سعودي اور متحدہ عرب امارات کے فوجيوں کے ساتھ مل کرحملہ کيا جس کےنتيجے ميں بڑي تعداد ميں مظاہرين زخمي ہوئے جبکہ متعدد افراد کو حراست ميں لے ليا گيا-
بحريني انقلابيوں نے اپنے بيان ميں آل خليفہ حکومت کے لئے امريکہ اور سعودي عرب کي فوجي اور سياسي حمايت کي مذمت کي اور زور دے کر کہاکہ آل خليفہ حکومت کي برطرفي تک عوامي مظاہرے جاري رہيں گے - ياد رہے کہ بحرين کے عوام گزشتہ چودہ فروري سے حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہيں جبکہ بحريني سيکورٹي فورس سعودي عرب کي فوج کے ساتھ مل کر بحريني عوام کي پر امن تحريک کو وحشيانہ طريقے سے کچل رہي ہے - بحريني اور سعودي فوجيوں کے مظالم کے نتيجے ميں خواتين اور بچوں سميت اب تک سو سے زائد عام شہري شہيد اور ايک ہزار سے زائد زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعدد ميں بحريني انقلابيوں کو گرفتار کيا گيا ہے جن ميں ڈاکٹروں اورنرسوں خاتون ٹيچروں کي بھي ايک بڑي تعداد شامل ہے -.............
/169