ابنا: رامیں مہمان پرست نے آج ہفتہ وار بریفننگ میں آئي اے ای اے کے دائرکٹر کے اس بیان کی تردید کی کہ ایران این پی ٹی معاہدے سےہٹ کربھی ایٹمی سرگرمیاں رکھتا ہے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پوری طرح سے پرامن اور آئي اے ای اے کے قوانین کے تحت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا دورہ تہران معمول کا دورہ ہوگا جس کا مقصد باہمی صلاح و مشورہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائي اور عالمی مسائل و حالات، اور ایران کے ایٹمی معاملے پرمذاکرات ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے حالات کے بارے میں کہا کہ ایران اس بات پریقین رکھتا ہےکہ ملکوں کے امور میں بیرونی مداخلت غیر قانونی ہے اور اس طرح کی مداخلتوں سے ملکوں کے داخلی مسائل حل کرنےمیں مدد نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے دہشتگردی منجملہ پژاک دہشتگرد گروہ سے مقابلے کے بارےمیں کہا کہ ایران اپنی قوم کےخلاف ہر طرح کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کر کچل کررکھ دے گا اور پژاک کوجڑسےاکھاڑپھینکاجائےگا۔
.............
/169