1 اگست 2011 - 19:30

طالبان کے 4 کمانڈروں سمیت 65 طالبان نے افغان پولیس کے سامنے ہتھیار ڈآل دیئے ہیں۔

ابنا: طالبان کے 4 کمانڈروں سمیت 65 طالبان نے افغان پولیس کے سامنے ہتھیار ڈآل دیئے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ جوزجان میں طالبان کے 4 کمانڈر ملا محمد کریم، ملا اختر محمد، ملا مجید اور ملا میر ویس 65 طالبان کے ہمراہ قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں اور انھوں نے اپنے ہتھیار افغان پولیس کے حوالے کردیئے ہیں۔ جوزجان کے گورنر کا کہنا ہے کہ یہ افراد دشت لیلی کے علاقہ خواجہ میں دہشت گردانہ اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور انھوں نے آج افغانستان کی قومی سکیورٹی کے سامنے ہتھیار ڈالدیئے ہیں۔
............

/169