31 جولائی 2011 - 19:30

بحرین سے حاصل شدہ ویڈیو تصویروں سے پرامن مظاہرین کےخلاف آل خلیفہ کی وحشیانہ کاروائيوں کا پتہ چلتا ہے۔

ابنا: پریس ٹی نے بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کےحوالے سے رپورٹ دی ہےکہ ویڈیو تصویروں سے صاف ظاہر ہے کہ آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسس نے ایک انقلابی نوجوان کو اس کے گھر سے قید کرکے کئي گھنٹوں تک جسمانی ایذائيں پہنچائيں۔ بحرین میں انسانی حقوق کےکارکنوں کے مطابق بحرینی فوج نے اس نوجوان کو جسمانی ایذائيں پہنچا کر دیاہ گاؤں کی ایک روڈ پر چھوڑدیا تھا۔ نبیل رجب نے کہا ہے کہ انہوں نے اسپتال میں اس نوجوان کی عیادت کی ہے ۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ سنابس کے باشندوں نے مظاہرے کرکے قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ سنابس کی طرح دوسرے علاقوں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ ادھر بحرین کے ایک انقلابی رہنما موسی محمد نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔ موسی محمد نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کی توقع کے برخلاف ماہ مبارک رمضان میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔ .............

/169