31 جولائی 2011 - 19:30

کراچی…کراچی میں بدامنی کی لہر میں پھر شدت اختیار آگئی ہے۔ آج صبح سے اب تک فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک لڑکی سمیت پانچ زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق گذشتہ روز بدامنی کا شکار رہنے والے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں آج دوپہر سے صورتحال پھر کشیدہ ہوگئی ہے۔ خدا کی بستی، تیسر ٹاوٴن اور سرجانی کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان عمران ہلاک جبکہ اس کی بہن بانو سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ سرجانی ٹاوٴن میں گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی نذر آتش کیا جارہا ہے اور صورتحال سخت کشیدہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اورنگی ٹاوٴن میں بھی دو گروپوں میں فائرنگ کے بعد سخت تناوٴ ہے۔ پاک کالونی کے علاقے دھوبی گھاٹ اور کورنگی میں عوامی کالونی سے تین نوجوانوں کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاشیں ملی ہیں۔ انہیں اغوا کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔ گلستان جوہر بلاک17 میں ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مالک شاہد اللہ ہلاک جبکہ اس کا ملازم زخمی ہوگیا۔ لانڈھی کے علاقے قائد آباد کی مانسہرہ کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار طارق جاں بحق ہوگی۔ لیاری کے علاقے سے ہاتھ بندھی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔الفلاح کے علاقے کہکشاں سوسائٹی میں فائرنگ سے شعیب جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ ٹاون کے علاقے سے دیور اور بھابھی کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
............

/169