ابنا: حوزہ علمیہ کے مدیر کے ایک اعلی مشیرحجۃ الاسلام علی عباسی نےکہا ہے کہ قرآن کریم کی بین الاقوامی نمائشگاہ میں بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کی طرف سے قرآن کریم کی بے حرمتی اور مقدسات اسلامی کےتوہین آمیز اقدامات کو منعکس کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ نےاسلامی بیداری کو روکنے کے لئے مسجدوں کو شہید کیا اور قرآن مجید کی بڑے پیمانے پر بے حرمتی کی ہےجس سے واضح ہوتا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود امریکہ اور صہیونیوں سے وابستہ ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونیوں سے وابستہ عرب جرائم پیشہ حکام کے ہولناک اور بھیانک جرائم کو عوام کے سامنے پیش کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔عباسی نے کہا کہ اسلامی ممالک میں اسلامی بیداری کی لہر نے ہماری ذمہ داری کو دوچنداں کردیا ہے۔
............
/169