30 جولائی 2011 - 19:30

امریکہ میں قرضوں کے بحران کی ڈیڈلائن مکمل ہونے میں 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور اس اقتصادی بحران کو حل کرنے کے لیے واشنگٹن میں سیاسی بحران بھی جاری ہے۔

ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں قرضوں کے بحران کی ڈیڈلائن مکمل ہونے میں 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور اس اقتصادی بحران کو حل کرنے کے لیے واشنگٹن میں سیاسی بحران بھی جاری ہے ۔اگر دو اگست تک امریکی حکومت کی قرض لینے کی چودہ اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کی حد میں اضافے کی منظوری نہیں دی جاتی تو امریکی حکومت کواپنے تمام بلوں کی ادائیگی کے لیے درکار رقم میں کمی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

ریپبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منگل سے قبل قرض کی حد میں اضافے پر سمجھوتہ ہو جائے گا۔ البتہ ڈیموکریٹ رہنماؤں کے مطابق اب تک کوئی ’بامعنی‘ رابطہ نہیں ہوا ہے کسی سمجھوتے پر نہ پہنچنے کی صورت میں امریکہ کوشدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑےگا اور حکومتی اہلکاروں کی تنخواہ ادا کرنےمیں بھی خلل واقع ہوسکتا ہے۔............ /169