30 جولائی 2011 - 19:30

کوئٹہ…کوئٹہ اورمستونگ میں ہونے والے دہشت گردی کے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

ابنا: تمام مقدمات میں نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا۔پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پرہفتے کی صبح فائرنگ کے واقعے میں گیارہ افراد کی ہلاکت کا مقدمہ کوئٹہ کے صدر تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ اوصدرتھانہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔جبکہ جمعے کے روز سریاب روڈ پرنجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے اڈے پر فائرنگ کا مقدمہ سریاب تھانے میں درج کیا گیا۔یہ مقدمہ نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے منشی محمد سلیم نے نامعلوم افرادکیخلاف درج کرایا۔

جمعے کی شب مستونگ کینوروزاسٹیڈیم کیباہرہونیوالیبم دھماکے کا مقدمہ بھی نامعلوم افراد کیخلاف سٹی پولیس تھانہ مستونگ میں درج کرلیا گیا۔ واقعے میں وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے میراکمل رئیسانی جاں بحق جبکہ تیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔  ............

/169