ابنا: خبروں کے مطابق يہ فيصلہ کچھ امريکي سفارت کاروں کي جانب سے پاکستان کے حساس علاقوں کا سفر کرنے کے بعد کيا گيا ہے - امريکي حکام ، پاکستان کي حکومت سے ان علاقوں ميں جانے کے لئے خصوصي اجازت نامے کے خواہاں ہيں جہاں جانے کے لئے حکومت نے غير ملکيوں پر پابندي عائد کر رکھي ہے -
خبروں کے مطابق امريکہ نے بھي پاکستاني سفارت کاروں پر ايسي ہي پابندي عائد کر رکھي ہے - رپورٹوں کے مطابق اب تک کم سے کم دو امريکي سفارتي ٹيم کو پيشاور کے قريب سے واپس کيا جا چکا ہے -............
/169