ابنا: ایک دہشت گردچھاپے کے دوران فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے چاروں دہشت گردوں کو اسلام آباد کے سیکٹرجی الیون سے ملحقہ علاقے میرہ آبادی اور میرہ کھوہ میں واقع ایک تنگ و تاریک گھر سے چاروں دہشت گردوں کوگرفتارکیا۔ آئی جی پولیس بنیامین نے بتایا کہ ایک مبینہ دہشت گرد جس کا تعلق بوریوالہ سے بتایا جاتا ہے چندروز قبل اپنے دیگرچاروں ساتھیوں کے ہمراہ نویدشہزاد نامی شخص سے گھر پانچ ہزارروپے کرایہ پر لیا۔ پولیس نے گھرگھرسروے اور مقامی لوگوں کی مشکوک افراد کے بارے میں اطلاعات کے بعد ان دہشت گردوں کو گرفتارکیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دوخودکش جیکٹس، تین پستول اور چارہینڈگرینڈز برآمد کرلئے اور تحقیقات شروع کردیں۔آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ہدف اور شنا خت کے بارے میں ابھی کچھ بتایا قبل ازوقت ہے اور ان سے نامعلوم مقام پر پوچھ گچھ جاری ہے۔ .............
/169