28 جولائی 2011 - 19:30

يمن ميں آج بھي وسيع پيمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے اور عوام نے سڑکوں پر نکل کر علي عبد اللہ صالح کے خلاف نعرے لگائےـ

ابنا: آج يمن ميں يوم صبر و يکجہتي کے عنوان سے مظاہرے کئے گئےـ اطلاعات کے مطابق دار الحکومت صنعاء کے ستين اسکوائر پر نماز جمعہ پڑھي گئي جس کے بعد عوام نے مظاہرے کرکے عبوري کونسل کي حمايت کا اعلان کياـ يمن ميں گزشتہ چار مہينوں سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں اور لوگ علي عبد اللہ صالح کو اقتدار ميں نہيں ديکھنا چاہتےـ

صالح ايک حملے ميں زخمي ہونے کے بعد سعودي عرب فرار ہو گئے اور اب يمن واپس آنے کي کوشش کر رہے ہيں ليکن انقلابيوں نے کہا ہے کہ وہ صالح کو واپس نہيں آنے ديں گے اور اقتدار جلد ہي صالح کے افراد سے چھين ليں گے-
........

/169