28 جولائی 2011 - 19:30

آیت اللہ مکارم شیرازی نے مصری عوام پر زوردیا ہے کہ وہ مصر میں اسلامی حکومت قائم کرنے سے بالکل خوفزدہ نہ ہوں ۔

ابنا:  آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مصری عوام پر زوردیا ہے کہ وہ مصر میں اسلامی حکومت قائم کرنے سے بالکل خوفزدہ نہ ہوں۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نےقم میں  مصر کی بعض سیاسی ، ثقافتی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ آپ مصر میں اسلامی حکومت قائم کرنے کی کوشش کریں اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں سے بالکل خوفزدہ نہ ہوں انھوں نے کہا کہ اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اسلام دہشت گردانہ اعمال و افعال کی شدید مذمت کرتا ہے علاقہ میں جاری دہشت گردی کے پیچھے غیر علاقائی طاقتوں کا ہاتھ ہے انھوں نے کہا کہ مصر کے عوام ہوشیار اور بیدار ہیں اور وہ اپنی تحریک کو منزل مقصود تک پہنچا کر دم لیں گے انھوں نے کہا کہ امریکہ مصری عوام کے درمیان اختلافات ڈالنے کی تلاش و کوشش میں ہے اور مصری عوام کو متحد ہوکر امریکی ،اسرائیلی  اور امریکہ نواز عرب رہنماؤں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔............... /169