27 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کے صوبہ سندھ کے پولیس آئی جی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردانہ کارروائي میں اسرائیلی اسلحہ استعمال ہورہا ہے جس سے واضح ہے کہ کراچی میں بدامنی پھیلانے میں غیر ملی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے پولیس آئی جی واجد درانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردانہ کارروائي میں اسرائیلی اسلحہ استعمال ہورہا ہے جس سے واضح ہے کہ کراچی میں بدامنی پھیلانے میں غیر ملی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا اسلحہ اسرائیلی ساختہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیرعلاقائي طاقتیں کراچی کے امن کو برباد کرنا چاہتی ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق امریکہ اور اسرائیل پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں بعض معتبر ذرائع کے مطابق امریکی سی آئی کے ایجنٹ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
............. 
/169