25 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سے پاک ہند تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں مذاکرات کریں گي۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سے پاک ہند تعلقات کو فروغ دینے  کے سلسلے میں مذاکرات کریں گی ۔ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے روانہ ہونے سے پہلے نامہ نگاروں سے   گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور ہندوستان ذمہ دار ممالک ہیں اور خطے میں قیام امن کی کوششوں میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسائے کو دوستی کی نظر سے دیکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں، حنا ربانی کا کہنا تھا کہ خطے میں ہندوستان اور پاکستان کے مفادات ایک جیسے ہیں ۔
 
............

/169