ابنا: جیو نیوز کے نمائندے عبدالقیوم صدیقی کے مطابق گذشتہ روز سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکریٹری اسٹبلیشمنٹ ڈویژن سہیل احمد کو حکم دیا تھا کہ حج کرپشن کیس کی تحقیقات کے لئے تفتیشی افسرسہیل اصغر کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے ورنہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا جائے گا، جس پر آج سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن سہیل احمد نے سپریم کورٹ میں حسین اصغر کی بحالی کا نوٹیفیکیشن پیش کردیا تھا۔واضح رہے کہ سہیل احمد نے 6جولائی کو سیکریٹری اسٹبلشمنٹ کا چارج سنبھالا تھا اور انہیں بیس دن بعد 26جولائی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
............
/169