25 جولائی 2011 - 19:30

وانا…جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈے کے قریب افغانستان سے 25 مارٹر گولے فائر کیے گئے جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ابنا: ادھر علاقہ شولام میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سرحدی علاقہ انگور اڈہ کے قریب افغانستان سے گزشتہ روز دن بھر مارٹر گولے فائر کیے جاتے رہے۔جس میں سے ایک مارٹر گولہ سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب آگرا۔جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔دوسری جانب علاقہ شولام میں پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ 
.........

/169