ابنا: صدر مملکت محمود احمدي نژاد اتوار کے روز ، تہران ميں ہفتہ مساجد کے نويں عالمي سيمنار سے خطاب کر رہے تھے.
صدر نے مسجدوں کے تعليمي کردار پر زور ديتے ہوئے کہا کہ مسجد انسانوں کي تربيت کا سب سے اچھا مرکز ہے اور کوئي بھي دوسرا مرکز اس کا نعم البدل نہيں ہو سکتا - صدر مملکت نے کہا کہ مسجد کا کردار بنيادي ہوتا ہے اور اگر مسجدوں ميں صحيح طور پر کام کيا جائے تو گھرانے اور تعليمي ادارے بھي اس کے ساتھ اپنے فرائض پر بخوبي عمل کر سکتے ہيں.
ياد رہے کہ ہفتہ مسجد کے نويں عالمي سيمنار کا اتوار کے روز تہران ميں افتتاح ہوا- اس دو روزہ سيمنار ميں تعليم و تربيت، معيشت اور مسجد کے عالمي کردار کے علاوہ اسلامي بيداري جيسے موضوعات کا جائزہ ليا جائے گا-
اس سيمنار ميں ايران کے کئ پڑوسي ممالک کي اہم شخصيات حصہ لے رہي ہيں.
............
/169