ابنا: نئی اسمبلی کل حلف اٹھائے گی جبکہ اسمبلی میں خواتین کے لئے مختص پانچ علما مشائخ ، ٹیکنو کریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک ایک نشست پر انتخابات بھی آج ہو رہے ہیں۔انتخابی میدان میں کل چودہ امیدوار مقابلہ کریں گے پارٹی پوزیشن کے مطابق اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کے طور پر ابھری ہے اور ممکنہ طور پر خواتین کی چار اور علما مشائخ ، ٹیکنو کریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک ایک نشست ان کے حصہ میں آسکتی ہے۔ یوں پاکستان پیپلز پارٹی ایوان میں تیس نشستوں کی حامل جماعت بن سکتی ہے۔ تاہم اتنے بڑے مینڈیٹ کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی قائد ایوان ، اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے ناموں کا اعلان نہیں کر سکی ہے۔پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شروع ہونا تھا جو دن گیارہ بجے تک شروع نہ ہو سکا تھا۔
...............
/169
...............
/169