22 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے مقابلے کا دعوی کرنے والے ممالک افغانستان میں دوہری پالیسی پرعمل کررہے ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج تہران میں ایران اور افغانستان کی پارلمانوں کے مشترکہ کمیشنوں کے سربراہوں کی نشست میں کہا کہ افغانستان میں بعض ممالک صرف اپنے مقاصد اور مفادات کے حصول کے درپےہیں اور افغان قوم کے مطالبات کی طرف بالکل توجہ نہیں کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران افغان عوام کے بنیادی مطالبات کی برآوری کا خواہاں ہے اور ایران نے سابق سوویت یونین کے قبضے کے دوران بھی افغانستان کی آزادی کے سلسلے میں مجاہدین کی مدد کی تھی۔ ڈاکٹر لاریجانی نے افغانستان میں مغربی ملکوں کی کارکردگي کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اگرچہ افغانستان پر بیرونی قبضے سے اس ملک کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوئيں لیکن افغانستان کی ملت نے اپنی ناقابل فراموش تاریخ بھی لکھ ڈالی کہ وہ کبھی زیر تسلط رہنا پسند نہیں کرتی۔ ایران اور افغانستان کی پارلیمانوں کے مشترکہ کمیشنوں کا اجلاس آج سے مجلس شوراے اسلامی میں شروع ہوا ہے۔............../169