21 جولائی 2011 - 19:30

عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات بحرانی ہیں اور عام شہریوں کو اس بحران سے سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔

ابنا: پیر کرھن بوھل نے افغانستان کا دورہ کرنے کےبعد سوئٹزرلیند کی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ افغانستان میں عام شہری سب سے زیادہ تکلیف میں ہیں اور انہیں طبی سہولتیں بھی حاصل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح گروہوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس افغانستان کے بحرانی علاقون میں مدد جاری رکھے گي ۔ انہوں نے کہا کہ حالات اس قدر بحرانی ہیں کہ ریڈ کراس یا ہلال احمر زخمیوں کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔

..............

/169