20 جولائی 2011 - 19:30

عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل عمرو موسی نے کہا کہ صہیونی ریاست کے تشدد آمیز اقدامات ختم ہونے چاہيں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمرو موسی نے کہاکہ مصر کی اعلی فوجی کونسل کو سمجھ لینا چاہیے کہ مصر میں انقلاب آیا ہے اور مصری جوان اپنے انقلاب کے اہداف پر عمل نہ کئے جانے سے برہم ہیں۔ عمرو موسی نے کہا کہ مصر کی فوجی کونسل کو عوام کے مطالبات پر توجہ دینی چاہیے اور ان کا ایک مطالبہ یہ ہےکہ صہیونی ریاست سے تعلقات منقطع کئےجائيں۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے عوام یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ صہیونی ریاست فلسطینیون پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھے۔ عمرو موسی نے کہاکہ غزہ کا محاصرہ ناقابل قبول ہے اور مصر کی نئي حکومت اپنے عوام کی امنگوں کےبرخلاف صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتی ۔ .............

/169