ابنا: ان کے خلاف کیس میں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم بھی بدل دی گئی ہے۔ بوگس چیک کیس میں تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے نے انجم عقیل کو آج اسلام آباد میں سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا، عدالت میں ایف آئی نے ان کے سات روزہ ریمانڈ کی درخواست کی جبکہ عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا، اس سے پہلے میڈیا کو وکیل صفائی نے بتایا کہ انجم عقیل کے خلاف کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کرکے نئی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، مقدمہ میں انسداد رشوت ستانی کی دفعہ کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے ، دوسری طرف راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انجم عقیل فرار کیس میں جسمانی ریمانڈ پر موجود 11 ملزموں میں سے 3 کو آج بری کردیا جبکہ 8 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے.............
/169