ابنا: پاکستان افغانستان کے امن واستحکام کا پرزور حامی ہے۔ گزشتہ روز یہاں صدرزرداری نے اپنے افغان ہم منصب حامد کرزئی سے ون ٹو ون ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی کا عمل شروع ہونے کے خصوصی تناظر میں خطے کی صورتحال سمیت وسیع تر امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جاری جنگ کو علاقائی امن کی بحالی تک جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔ صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر آصف زرداری نے اپنے افغان ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان مسئلے کا حل اس کے اپنے عوام کے پاس ہے جنہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے موقع دیا جانا چاہئے۔ صدر زرداری نے کہا کہ یہ افغان عوام کی بہتری کو ترجیح دینے کا وقت ہے جو کئی عشروں سے جنگ سے تباہ حال معیشت کے اثرات بھگت رہے ہیں اور پاکستان افغانستان کی طرف سے ترقی ‘ امن اور خوشحالی کے حصول کیلئے اس کی کوششوں میں معاونت کریگا۔صدر آصف زرداری نے افغان صدر حامد کرزئی سے ان کے بھائی احمد ولی کرزئی کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا قبل ازیں صدر زرداری کابل پہنچے تو ہوئی اڈے پر افغان وزیر ٹیلی مواصلات نے صدر کا خیر مقدم کیا ۔................/169
19 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254621
کابل(ایجنسیاں) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے.