ابنا:ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کلنٹن نے نئی دہلی میں ہندوستانی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے ساتھ ہندوستان امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران یہ بات کہی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکہ اور ہندوستان اتحادی ہیں۔ اس سے پہلے ہلیری کلنٹن نے قومی سلامتی کے ہندوستانی مشیر شیو شنکر مینن سے بھی ملاقات کی جس میں اسٹریٹیجک تعلقات سمیت علاقائی سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز پر بات ہوئی۔ ہلیری کلنٹن کل رات دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچی تھیں۔بعض ذرائع کے مطابق امریکہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور دہشت گردی کا اصلی سرچشمہ خود امریکہ ہی ہے امریکہ دہشت گردی کے ذریعہ دیگر ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔............../169
18 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254546
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔