18 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے صدور نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کےخلاف کارروائی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور افغانستان کے صدرحامد کرزائی  نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مقابلے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ ایرانی صدر نے افغانستان کے صدر کے بھائی کے قتل پر ایرانی عوام اور ایرانی حکومت کی جاکنب سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت پیش کی صدر احمدی نژاد نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں علاقہ میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں  صدر احمدی نژاد نے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر تاکید کی۔افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے ایرانی صدرکی طرف سے تعزیت پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور دونوں برادر ممالک کے باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔ حامد کرزائی نے کہا کہ افغان قوم کے دشمن دہشت گردی کے ذریعہ افغان قوم پر کاری ضرب لگا رہے ہیں۔............./169