ہزاروں يمني شہريوں نے جنوب مغربي شہر تعز ميں زبردست مظاہرے کئے ہيں اور اپنے ملک کے اندروني معاملات ميں غيرملکي مداخلت کي مذمت کي ہے-مظاہرين کي منظور کردہ قرار داد ميں کہا گيا ہے کہ سعودي حکومت اور امريکہ کو يمن کے اندروني معاملات ميں مداخلت کا کوئي حق نہيں ہے۔ قرار داد ميں يمن کي صورتحال کے حوالے سے امريکہ اور سعودي عرب کے کردار کو منافقانہ قرار ديا گيا ہے-مظاہرين نے ايک بار پھر اپنے اس مطالبے کو دھرايا کہ ملک ميں فوري طور پر ايک عبوري کونسل تشکيل دي جائے جو ملک ميں انتخابات اور اقتدار کي عوامي نمائندوں کو منتقلي کا راستہ ہموار کرے- دوسري جانب جنوبي يمن پر امريکہ کے ڈرون طياروں کے تازہ حملے ميں کم ازکم اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔کہا جارہا ہے کہ امريکي ڈرون طيارے نے صوبہ ابين کے علاقے الوضع ميں يہ حملے کئے ہيں- اس حملے ميں درجنوں افراد زخمي بھي ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169