14 جولائی 2011 - 19:30

افغان ذرائع کے مطابق طالبان کے رہنما ملا عمر افغانستان کی حکومت کے ساتھ بعض شرائط کے تحت مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

ابنا: طالبان کے رہنما ملا عمر افغانستان کی حکومت کے ساتھ بعض شرائط کے تحت مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ مہر کے نامہ نگار کے مطابق سابق جہادی کمانڈرعبد البصیر اور افغان پارلیمنٹ کی ممبر ہما سلطانی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ طالبان کے رہنما ملا عمر افغانستان کی حکومت کے ساتھ  مذاکرات کے لئے حاضر ہیں۔ عبد البصیر اور ہما سلطانی نے کہا کہ انھوں نے کابل سے 150 کلو میٹر دور ملا عمر سے ملاقات کی اور اسے صلح کا منصوبہ  قبول کرنے پر راضی کیا ہےعبد البصیر نے کہا کہ ملا عمر نے صلح کا منصوبہ قبول کیا ہے اس نے کہا کہ ملا عمر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور افغانستان کی حکومت ملا عمر اور اس کے ساتھیوں کی حفاظت کی ذمہ داری قبول کرلیں تو ملا عمر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
/169