14 جولائی 2011 - 19:30

میرانشاہ(اے ایف پی)پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جمعرات کو بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں 3فوجی شہیداور2دیگرشدید زخمی ہوگئے۔

ابنا:  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سینئر سیکیورٹی عہدیدارنے بتایا کہ فوجی جوان جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں تلاشی آپریشن کررہے تھے کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ سیکورٹی عہدیدارکے مطابق اس واقعے میں 3جوان جاں بحق اور2دیگرافرادشدید زخمی ہوگئے۔جنوبی وزیرستان میں مقامی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169