13 جولائی 2011 - 19:30

افغانستان کے صدر حامد کرزائی کے بھائی مرحوم احمد ولی کرزائی کی مجلس فاتحہ خوانی میں بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی کے بھائی مرحوم احمد ولی کرزائی کی مجلس فاتحہ خوانی میں بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق قندھار کی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس میں قندھار علماء کونسل کے سربراہ حکمت اللہ حکمت اور ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان ذرائع کے مطابق مجلس فاتحہ خوانی میں شرکت کرنے والے دیگر تمام اعلی حکام محفوظ ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان نے افغان صدر کے بھائی احمدی ولی کرزائی کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169