ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں نائجیریا کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات، علاقائي اوربین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کے چودھویں اور گروپ ڈی ایٹ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی وزیر خارجہ نائجیریا کے دورے پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور نائجیریا کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعاون ، علاقائي اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے نائجیریا میں گروپ ڈی ایٹ کا اجلاس کل منعقد ہوگا اور اس اجلاس میں ملائشیا، انڈونیشیا، پاکستان ، بنگلہ دیش، ترکی، ایران، مصر اور نائجیریا کے نمائندے شرکت کریں گے۔مذکورہ ممالک ڈي ایٹ کے رکن ممالک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
13 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 253512
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے نائجیریا کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات، علاقائي اوربین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔