13 جولائی 2011 - 19:30

مصر کے مختلف شہروں میں انقلاب کےاھداف کو نطر انداز کئےجانے کے خلاف مظاہرے ہورہےہیں۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق شہر قاہرہ ، اسکندریہ، اور سوئز میں آج بھی عظیم مظاہرے ہوئے جن میں عوام نے عصام شرف کی حکومت کی کارکردگي پر شدید تنقید کی۔ مظاہرین نے کہا ہےکہ انجام شدہ اصلاحات ناکافی ہیں اور انقلاب کے سارےاھداف پرعمل کیاجانا ضروری ہے۔ یادرہے مصر کے انقلاب کے دوران حسنی مبارک کی فورسس کے تشدد میں آٹھ سو پچاس انقلابی جاں بحق اور سات سو زخمی ہوئے تھے۔ عوامی انقلاب کے نتیجے میں ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو اقتدار چھوڑنا پڑاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169