ابنا: اینٹی وار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے107 صفحہ کی رپورٹ میں امریکہ کے سابق صدربش کے دور میں بےگناہ افراد پر ہونے والے شکنجوں کے بارے میں تحقیق اور بش پرمقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر جارج بش، نائب صدر ڈک چنی، سابق وزير دفاع رونالڈ رامسفلڈ، سی آئی اے کے سابق سربراہ جارج ٹینیٹ کے جرائم کے بارے میں تحقیقات انجام دینے کی اجازت دے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے امریکی صدر باراک اوبامہ پر بھی تنقید کی ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے اس کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے جس میں شکنجہ دینے کو منع کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے امریکی کانگریس پر زوردیا ہے کہ وہ شکنجوں کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک غیر جانبدار کمیشن مقرر کرے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ صرف اپنے حقوق کی حفاظت کے لئےدوسروں کو انسانی حقوق کی ہدایت کرتا رہتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169
12 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 253249
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے107 صفحہ پر مشتمل رپورٹ میں امریکہ کے سابق صدرجارج بش کے دور میں بےگناہ افراد پر ہونے والے شکنجوں کے بارے میں تحقیق اور بش پرمقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔