12 جولائی 2011 - 19:30

عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق بغداد میں امریکہ اور بعض عرب ممالک کے سفارتخانوں پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

 ابنا: اصوات العراق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق بغداد کے الخضراء علاقہ میں امریکہ اور بعض عرب ممالک کے سفارتخانوں پر 3 کٹ یوشا میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے عرب ممالک کے سفارتخانوں میں کویت کا سفارتخانہ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ الخضراء علاقہ میں عراقی حکومت، پارلیمنٹ اور بعض مغربی ممالک کے سفارتخانہ  موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169