9 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ پانچویں ترقیاتی پروگرام کے اختتام تک ایران کے جنوب میں تیل پیدا کرنے والے علاقوں میں اٹھارہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گي۔

ابنا: محسن خجستہ مہر نے یہ کہا کہ رواں سال کے آخر تک تیل پیدا کرنے والے جنوبی علاقوں میں تقریبا تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گي۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کے جنوبی علاقوں میں روزانہ تین ملین بیرل تیل کی پیداوار کے لیے منصوبہ بندی کی ہے اور یہ ہدف حاصل ہونے کی صورت میں ایران کے تیل کی پچھتر فیصد پیداوار جنوبی علاقوں سے ہو گي۔

ایران کے نائب وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ مشترکہ فیلڈز سرمایہ کاری اور ترقی کی ترجیح کے عنوان سے ایران کی وزارت پٹرولیم میں خاص اہمیت رکھتے ہیں اور ہم اپنے ذخائر کو بہترین طریقے سے محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیرقانونی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے پٹرولیم اور گیس کی صنعتوں سمیت سائنس و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ترقی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169