ابنا: ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے لبنان میں اسرائیل کے پٹھوؤں کے ہاتھوں چار ایرانی سفارت کاروں کے اغوا کو انتیس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ہونے والے پروگرام میں کہا کہ ایران، لبنان کی نئي حکومت سے یہ چاہتا ہے کہ وہ ان سفارت کاروں کا جلد پتہ لگانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ وہ ایرانی سفارت کاروں کی صورت حال معلوم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بان کی مون کے بیان کے پیش نظر ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایک خصوصی کمیشن قائم کر کے ایرانی سفارت کاروں کے بارے میں تحقیق کے لیے ہونے والی کوششوں میں مدد دیں۔
علی اکبر صالحی نے ایران کی پچاس شخصیتوں پر امریکہ کی جانب سے لگائي جانےوالی پابندیوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ امریکہ بے سود پالیسیوں پرعمل کررہا ہے۔ وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کا ذکرکرتےہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین غلط فہمیوں کا ازالہ بڑی آسانی سے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیں غلط فہمیاں صلاح و مشورے سے ختم ہوسکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169