8 جولائی 2011 - 19:30

فلسطين کے وزيراعظم اسماعيل ہنيہ نے قومي آشتي کے معاہدے پر عملدرآمد ميں ہونے والي تاخير کو بيروني دباؤ کا نتيجہ قرارديا ہےـ

ابنا: اسماعيل ہنيہ نے شہر غزہ ميں کہا کہ فلسطيني تنظيميں مصر کي ثالثي سے اپنے اختلافات ختم کرکے قومي آشتي کے معاہدے تک پہنچنے ميں کامياب ہوئيں ليکن بيروني عناصر کي سازش کے باعث معاہدے پر عملدرآمد نہيں ہو پا رہا ہےـ اسماعيل ہنيہ نے کہا کہ حماس فتح کے ساتھ ہونے والے قومي ‏آشتي کے معاہدے کي پابند ہےـ

حماس کے خارجہ تعلقات کے عہديدار اسامہ حمدان نے بھي ايک انٹرويو ميں کہا کہ بعض مشکوک اقدامات قومي آشتي کے معاہدے کو ناکام بنانے کے مقصد سے کئے گئے ہيں ـ

ياد رہے کہ فتح اور حماس کے درميان چار مئي کو قومي آشتي کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے تاہم اب تک اس پر عملدرآمد نہيں ہو سکا ہے -۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169