ابنا: یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ شب افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوۓ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے خاص کر پاکستان کے دیر ، باجور اور مہمند ایجنسی کے علاقوں اور افغانستان کے صوبۂ کنڑ کے علاقوں میں طالبان کی نئی کارروائیوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر کۓ جانے والے بار بار کے حملوں کے باوجود پاکستانی فوج نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ حالات معمول پر آجائیں۔یوسف رضا گیلانی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ممالک کے عام شہریوں کے قتل عام کی روک تھام کے لۓ علاقائی کمانڈروں کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں افغان صدر حامد کرزئی نے بھی تاکید کی کہ دونوں ممالک کو باہمی رابطہ برقرار رکھنا اور مل کر طالبان کی کارروائيوں کو ناکام بنانا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169